مری میں جاں بحق پولیس افسر کا آخری آڈیو پیغام

8  جنوری‬‮  2022

مری میں برفباری کے دوران جاں بحق پولیس افسر کا آخری وائس میسج سامنے آ گیا۔

 مری سے آگے برف میں پھنس کر اہلخانہ سمیت جاں بحق ہونیوالے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال نے آخری دم تک اُمید کا دامن نہ چھوڑا، اپنے کزن کو آڈیو پیغامات کے ذریعے ریسکیو کیلئے کرین بھجوانے کا کہتے رہے۔وقت پر مدد نہ پہنچی اور پولیس افسر خاندان سمیت خاندان کے 8 افراد گاڑی میں ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نوید اقبال کے ہمراہ ان کی تین بیٹیاں، بیٹا، بہن، بھانجی اور بھتیجے موجود تھے، مرحوم کی اہلیہ اور بڑا بیٹا حسان ساتھ نہ ہونے کے باعث بچ گئے۔

اے ایس آئی نوید اقبال اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے، ان کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔اے ایس آئی نوید اقبال نے اپنے کزن سے آڈیو میسیج پر آخری گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو کیلئے کرین بھجوانے کی اپیل کی تھی۔آڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ’18گھنٹے ہوگئے ہیں ہمیں انتظار کرتے بلکہ 20 گھنٹے ہوگئے، مزید کتنے گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا، بھائی جان ہماری طرف مسلسل برف باری ہورہی ہے، ہوسکتا ہے مری کی طرف رک گئی ہو۔

نوید اقبال کے بڑے بیٹے حسان کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے پاپا کو فون کیا تھا، دوسری طرف سے کسی آدمی نے فون اٹھایا اور بتایا کہ پوری فیملی گاڑی میں بے ہوش پڑی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved