ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کی پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید

9  ‬‮نومبر‬‮  2024

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان کے مطابق پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جبکہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔

  ترجمان کے مطابق 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹیگری میں فیس 13 ہزار 500 جبکہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔

پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کیلئے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے، دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جبکہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved