لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کردی ہے۔
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے جیونیوز کو تصدیق کی ہےکہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔