مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا، چیئرمین این ڈی ایم اے

9  جنوری‬‮  2022

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، آرمی ریلیف کیمپوں میں 371 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے کہا کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، کلڈانہ باڑیاں کےعلاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں، مری میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔ راستے کلیئر کروانے کیلئے انجینئرز سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں، سیاحوں کو محفوظ شیلٹر اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved