مری کی تازہ ترین صورتحال، مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا

9  جنوری‬‮  2022

شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم  شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، مری میں پھنسے تمام افراد کو ریسٹ ہاؤسز میں منتقل کردیا گیا ہے اور اب کوئی بھی شخص سڑک پر پھنسا ہوا نہیں ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور  لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے  کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ  راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر  پولیس تاحال موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر  پہنچا دیا گیا تھا، 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر  پہنچایا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا نے مری کی تازہ ترین صورتحال پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ حسان خاور نے بتایا کہ مری ایکسپریس وے اور مری کے پرانے راستوں کو کھول دیا گیا ہے، مری سے کے پی کے جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف کلڈنہ روڈ پر صرف برف ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے، وہاں 30 کے قریب گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں البتہ گاڑیوں میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ زیادہ اموات کلڈنہ روڈ پر ہی پھنسی گاڑیوں میں ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved