پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر جائزہ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے، جو قرض پروگرام پر 12 جنوری کو طے شدہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر جائزہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جو قبول کر لی گئی ہے، اب جائزہ 28 یا 31 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے یہ درخواست اسلیئے دی ہے اس ضمنی فنانس بل 2021 المعروف منی بجٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل قومی اسمبلی میں موجود ہیں جو اب تک منظور نہیں ہوئے۔
بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ملک کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے چھٹے جائزے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے گی۔
پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر جائزہ ملتوی کرنے کی درخواست
9
جنوری 2022