طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے افغان پناہ گزینوں کے مسائل اور جنگ زدہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے افغان پناہ گزینوں کے مسائل اور جنگ زدہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القاہر بلخی نے ٹویٹر پر کہا کہ وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد افغانستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، راہداری اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کا وفد پہلے ہی ایرانی حکام سے ابتدائی بات چیت کر چکا ہے۔
The visit aims at discussions on political, economic, transit and refugees issues between Afghanistan and Iran. A preliminary meeting for the visiting delegation was held in Storai Palace, MoFA, where significant issues were assessed and included in the agenda.
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) January 8, 2022
ایران پہلے ہی لاکھوں افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اب مزید افغان پناہ گزینوں کی آمد کے خوف سے تہران نے طالبان کے ساتھ مفاہمت کا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایران کی افغانستان کے ساتھ 900 کلومیٹر (550 میل) طویل سرحد ہے اور اس نے سنہ 1996 سے 2001 تک طالبان تحریک کی پہلی حکومت کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے رواں ہفتہ کے اوائل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ فی الحال ہم بنیادی طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے مقام پر نہیں ہیں۔ ایرانی حکام طالبان پر تمام افغان دھڑوں اور نسلی گروپوں کی نمایندہ حکومت تشکیل دینے پر زور دے رہے ہیں۔