برازیل میں ایک آبشار کے نیچے موٹر بوٹس کے اوپر چٹان کی دیوار گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور نو شدید زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی میں چٹانوں کا ایک مینار اچانک وادی کی دیوار سے ٹوٹ گیا اور کئی تفریحی کشتیوں سے ٹکرا گیا، اس حادثے کے بعد تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں غوطہ خوروں نے جھیل میں تلاش شروع کر دی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں اور ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کے سر اور چہرے پر زخم آئے ہیں جبکہ تقریباً 23 دیگر افراد کو ہلکی چوٹ لگی ہے۔سیاحوں کو چٹان کے کالم کے پانی میں گرنے پر چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کم از کم ایک تباہ شدہ کشتی ڈوب گئی، دوسری تیزی سے بھاگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کوگھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔
2 people died and at least 15 people were injured when a cliff fractured in #SulMinas, #Brazil, sending rocks crashing onto three speedboats below. pic.twitter.com/n8NA8yYRK4
— ANews (@anews) January 8, 2022