سندھ پولیس میں نئی ہزاروں آسامیوں کا اعلان

9  جنوری‬‮  2022

سندھ پولیس نے 10 ہزار 490 بھرتیوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے 6 ہزار 655 آسامیاں صرف کراچی کے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے مختلف شعبوں میں معذور افراد، مخنث افراد اور اقلیتوں کے لیے بھی نشستیں مختص کی ہیں، عہدے دار کے مطابق سندھ پولیس نے 10 ہزار 490 بھرتیوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے 6 ہزار 655 آسامیاں صرف کراچی کے لیے ہیں۔سندھ پولیس کو بھرتیوں سے متعلق درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جنہیں بیسک پے اسکیل 5 (بی پی ایس 5) کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کی جانب سے کراچی پولیس فورس کے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق سندھ پولیس کراچی کے تمام 8 اضلاع: ضلع جنوبی، غربی، وسطی، سینٹرل، ایسٹ، کیماڑی، ملیر، سٹی اور کورنگی سے 6 ہزار 655 نوجوانوں کو بھرتی کرے گی۔ان میں زیادہ تقرریاں بی پی ایس 5 کے پولیس کانسٹیبل کے لیے کی جائیں گی۔ان میں سے کراچی کے لیے 6 ہزار 655 آسامیوں میں کانسٹیبلز کی 4 ہزار 878 آسامیاں ہیں جبکہ ایک ہزار 104 آسامیاں کراچی وسطی کا ڈومیسئل رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ہیں۔

کراچی میں طویل عرصے کے بعد چلنے والی نہ صرف پہلی بڑی بھرتی مہم ہے بلکہ یہ اس حوالے سے منفرد بھی ہے کہ اس میں معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے مخصوص مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس کی ترجمان ڈاکٹر شازیہ جہاں کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سندھ اور کراچی پولیس میں بھرتی کے لیے پولیس اسپتال اور دیگر مختلف شعبوں میں اتنی بڑی تعداد میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved