مسلم لیگ ن نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت سے الگ ہو جائیں تاکہ عدم اعتماد کے ذریعے انہیں رخصت کیا جا سکے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اتوار کے روز نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان معاشی، سفارتی، معاشرتی طور بحرانوں میں پھنس چکا ہے، وقت آ گیا ہے پاکستان کو بچایاجائے، حکومت کی حلیف جماعتوں ایم کیو ایم ،ق لیگ، دیگر سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری حکومت سے علیحدگی اختیار کریں تاکہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو رخصت کر کے آئی ایم ایف پیکج پر نظر ثانی کرا سکتے ہیں۔
آئی ایم ایف نےپاکستان سے معاہدے کی نظرثانی کو مؤخرکیا.حکومت کی حلیف جماعتوں سےاپیل کرناچاہتاہوں کہ پاکستان کے پاس ایک نادرموقع ہےاگرایم کیو ایم,ق لیگ,اورجی ڈی اےیہ پاکستان کےعوام اورخودمختاری سےدلچسپی رکھتی ہیں توفوری طور پہ حکومت سے علیحدگی اختیارکرکےعدم اعتمادکےذریعے فارغ کریں pic.twitter.com/imlWuIcSbY
— PML(N) (@pmln_org) January 9, 2022
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آرمی چیف کی تقرری آخری 3 ماہ میں ہوتی ہے، حکومت کی جانب سے پہلے باتیں کر کے اسے سیاسی کارڈ کے طور پر کھیلنے کی مذمت کرتے ہیں۔
سانحہ مری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مری میں 24 گھنٹے میں کسی قسم کی کوئی امداد نظر نہیں آئی، مری میں سیاح بے سروسامانی کی حالت میں رات گزار رہے تھے، اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری جانا چاہیے تھا مگر وہ خوش گپیاں کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کو چلانے کی کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے، اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ساتھیوں کیساتھ ٹی وی پر خوش گپیاں کرتے ہوئے نظر آئے جہاں پر انہیں کوئی پرواہ نہیں تھی کہ انکے صوبے کے اندر کس طرح لوگوں کے جان اور مال برف کے ہاتھوں خطرے میں ہے.یہ ایک بہت سنگین علامت ہےاس بحران کی جو پچھلے 3سالوں میں مختلف مواقع پر ہم دیکھ چکے ہیں. pic.twitter.com/8Qph4Iy9Ul
— PML(N) (@pmln_org) January 9, 2022