سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کےلئے پابندی مزید چوبیس گھنٹے برقراررہے گی۔ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی، حکومت مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کے لئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرکیاجائے گا۔
سیاحوں کے لئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرکیاجائیگا۔
2/2— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 9, 2022
یاد رہے کہ گذشتہ روز مری میں کلنڈنہ اور جھیکا گلی کے قریب شدید برف کے باعث سڑک پر گاڑیوں میں محصور ہو کر سردی اور دم گھٹنے سے 22 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، اس برفانی طوفان سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی، جو تاحال برقرار ہے۔