دنیا کے خشک اور گرم ترین علاقے، جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی

10  جنوری‬‮  2022

حیران کن طور پر دنیا میں ایسے علاقے موجود ہیں، جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی، یا نہ ہونے کے برابر بارشیں ہوئیں۔

پہلے بات کرتے ہیں ایٹا کاما صحرا کی جو کہ چلی میں موجود ہے، 1600 کلو میٹر کے رقبے پر محیط اس صحرا کو دنیا کا خشک ترین مقام کہا جاتا ہے، اس صحرا میں کئی ایسے خطے ہیں جہاں تاریخ میں کبھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

ایٹاکاما کے خشک خطہ ہونے کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ جڑواں شہر اریکا میں 59 برس میں صرف 0.03 انچ بارش ہوئی، اور اس کے بعد 14 برس تک تک  وہاں کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں، جسے بعد ازاں مخصوص طریقے سے محفوظ کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد دوسرا خشک اور گرم ترین مقام Death Valley یعنی وادی موت ہے، جو امریکہ میں مشرقی کیلیفورنیا کی طرف  موجود ہے۔ حکومت نے اس علاقے میں صبح 10 بجے کے بعد جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کیونکہ یہاں درجہ حرارت اتنا بڑھ جاتا ہے کہ انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے، یہاں ایک برس میں صرف 1.96 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے گرم ترین ہونے کی وجہ اس علاقے کے سطح سمندر سے 86 میٹر نیچے واقع ہونا بھی بتائی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved