مری کو ضلع کا درجہ دینے کے ساتھ نام بھی تبدیل کرنے کی تجویز، نیا نام کیا ہو گا؟

10  جنوری‬‮  2022

دو روز قبل برفانی طوفان کے باعث آفت زدہ قررار دئیے جانے والے شہر مری کو ضلع کا درجہ دینے کے ساتھ اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی سامنےآئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل مری کو ضلع کوہسار کا نام دینے کی تجویز کے ساتھ کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضلعے میں کون کون سے علاقے شامل ہوں گے، اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے،  جس کیلئے چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی کی بھی دوبارہ سے حد بندی کی جائے گی، جس کے بعد ضلع مری کی حد خیبر پختونخوا تک ہو جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو اراکین اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے، جس کے بعد مری کے نئے نام اور حد بندیوں کو حتمی شکل دی جائے گی، کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کے قیام کے بعد یہ اتھارٹی ضلع بھر میں تعمیر و ترقی، ریسکیو اور ریلیف کی ذمہ دار ہو گی جبکہ نئے ضلع کو مشینری خریدنے کیلئے خصوصی فنڈزبھی  فراہم کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved