کراچی کی گرین لائن بس سروس مکمل طور پر آپریشنل کر دی گئی

10  جنوری‬‮  2022

کراچی گرین لائن بس شہریوں کے طویل انتظار کے بعد آج مکمل طور پر آپریشنل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کی 80 بسیں اب صبح 7 بجے سے رات 10بجے تک چلیں گی، سرجانی سے نمائش چورنگی تک گرین لائن بس کے 22اسٹیشن ہیں۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد سروس کو محدود پیمانے پر کھولا گیا تھا۔

گرین لائن بس سروس کے متعلق اہم معلومات اور خصوصیات

 22 سٹیشنوں کے روٹ پر مشتمل گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، ٹرمینل پر بس ہر 5 منٹ کے بعد پہنچے گی، اور بعد میں بسوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ یہ 5 منٹ کا دورانیہ مزید کم کر دیا جائے گا۔ بس کا ٹکٹ 15 سے  55 روپے کا ہو گا، روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافر اپنی ضرورت کے پیش نظر چارج ایبل کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔گرین لائن بس میں 150 سے زائد مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے،  جب کہ معذور افراد کیلئےبھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کیلئے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد فروری 2016ء میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے رکھا تھا، جسے گذشتہ ماہ آزمائشی افتتاح کے بعد اب مکمل طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved