کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان اور پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی مارا گیا

10  جنوری‬‮  2022

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا، یہ دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا، اور اس کا اصل نام خالد بلتی تھا، محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا، اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا، خراسانی  شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔

محمد خراسانی معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، وہ ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا، اور ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کرپاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یادرہے کہ ٹی ٹی پی دہشت گرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved