اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب مسلمانوں کا قدیم ترین قبرستان مسمار کر دیا

14  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے  مسجد اقصیٰ کے قریب الیوسفیہ کے مقام پر مسلمانوں کا قدیم ترین قبرستان مسمارکردیا۔ اس قبرستان میں 1948ء سے 1967ء کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینیوں کی قبریں ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقامی افراد نے بہت مزاحمت کی، اور شدید احتجاج کیا، لیکن اسرائیلی افواج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی انتظامیہ نے بزور طاقت قبرستان کی دیواریں گرا کر بلڈوزر سے قبریں مسمار کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی میونسپل انتظامیہ پارک کی تعمیر کیلئے قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2016ء میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کر دی تھیں۔

او آئی سی کی مذمت

او آئی سی نے اسرائیلی اقدامت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کےقبرستان مسمارکرنا، مقدس مقامات، اسلامی شناخت اور ثقافتی ورثے پر قبضہ اسرائیلی پالیسی ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved