ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک عالمی طاقتیں لکھ کر بھی دے دیں تو بھی ایران پر حملے کیلئے آزاد ہیں، اسرائیل

10  جنوری‬‮  2022

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے کئے گئےکسی بھی جوہری معاہدے کا پابند نہیں، اور اپنے دشمن کے خلاف کارروائی کرنے کیلئےبالکل آزاد ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم  نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ویانا میں ہونے والے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں مذاکرات کے بعد تحریری طور پر ہمیں لکھ کر بھی دے دیں، ہم تب بھی اس کے پابند نہیں، ہم جب چاہیں گے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ نومبر 2021ء کو ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کے آغاز پر ہی اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات میں فریق نہیں، اور نہ ہی یہ مذاکرات ہمیں ایران پر حملے سے روک سکتے ہیں، ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کیلئے جب بھی ریڈ لائن کراس کی تو اس کی ایٹمی تنصیبات پر فیصلہ کن کاروائی کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved