ایران کے پاس وقت ختم ہوتا جا رہا ہے، طاقت کا استعمال بھی کر سکتے ہیں، امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دھمکی

14  اکتوبر‬‮  2021

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کومتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر ہماری مذاکرات کی خواہش کا احترام نہیں کر رہا جبکہ ایرانی حکام بخوبی جانتے ہیں کہ تہران کیلئے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی  بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ اور اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے دونوں ممالک اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو بھی امریکہ کی طرح تہران سے تحفظات لاحق ہیں۔

 ایران کے جوہری پروگرام پر اگر بات چیت کا جمہوری طریقہ ناکام ہوجاتا ہے تو واشنگٹن کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں، جبکہ ان کے اسرائیلی ہم منصب یائیر لیپڈ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف  طاقت استعمال کرنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کی امید ہے، یہ یہ واضح ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اور ایران کے پاس وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد کا ایران پرتنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کو اب یمن میں کسی حزب اللہ کی ضرورت نہیں، جو سعودی عرب کو اس کی سرحدو ں پر کھڑا ہو کے اسے دھمکا رہا ہو، یمن میں جنوبی لبنان کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved