پشاور – خیبر پختونخوا اسمبلی نے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی حامل تبلیغی جماعت کے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے اراکین اسلام اور امن کے سفیر ہیں، تبلیغ کا کام قرآن وسنت کے عین مطابق ہے، تبلیغی جماعت کے کام کو سراہتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کا کام دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں ہے،کیونکہ اس جماعت کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے متعلق قرارداد مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی عبیدالرحمان نے قرارداد پیش کی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔