احتساب عدالت کا شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

12  جنوری‬‮  2022

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور عمران یوسف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے، دونوں ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد  بھی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نے کہا ہےکہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے قبل  پیش ہونے کیلئے 30 روز کی حتمی مہلت دی گئی تھی،  لیکن شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی مہلت سے فائدہ نہیں اٹھایا،  لہٰذا  اب دونوں ملزمان کی گرفتاری اور عدالت پیشی تک وارنٹ گرفتاری قائم رہیں گے، جس کے مطابق دونوں ملزمان کا سٹیٹس اشتہاری ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved