وفاقی حکومت نوازشریف کی واپسی کیلئے متحرک، میڈیکل رپورٹس پر ماہرین کی رائے طلب کر لی

12  جنوری‬‮  2022

وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی ہے، جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے کل کےفیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی نواز شریف کی میڈیکل  رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی کے متعلق وفاقی حکومت  آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے اگر نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو نواز شریف کے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف فراڈ کر کے باہر گئے، اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں، شہباز شریف یا تو نواز شریف کو پاکستان واپس لائیں بصورت دیگر شہباز شریف کو نااہل کیا جانا چاہئے، انہوں نے جعلی بیان حلفی داخل کیا جو آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved