قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار ، یاسر شاہ کا مدعی کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ

12  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کے بعد کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے تھانہ شالیمار میں درج ایف آئی آر سے ان کا نام خارج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا، متعلقہ ایس ایچ او نے موقف دیا کہ یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں، مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے،  ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ پر 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی میں معاونت کرنے کے جرم میں جون 2021ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی اورہراساں  بھی کیا، فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

ایف آئی آر سے نام خارج ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے بیان میں یاسر شاہ نے کہا کہ مجھ پر لگایا گیا زیادتی کا الزام میرے اہل خانہ، مداحوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت خارج ہوگیا ہے، ملک سے نفرت کرنے والے لوگ ہی اپنے ذاتی  مفاد کی خاطر اس حد تک گر سکتے ہیں۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved