وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

12  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس ‏آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد ‏انجم نےشرکاء کا استقبال کیا، اس موقع پروفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کےہمراہ ‏تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال ‏کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نےقومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئےآئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، ‏وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئےکی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ‏کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved