بلاول بھٹو نے مانع حمل اشیاء پر ٹیکس لگانے کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
آج قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ حکومت Contraceptives یعنی مانع حمل اشیاء پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان جیسے کھلاڑی وزیراعظم سے یہ امید نہیں تھی۔ ایک طرف دنیا ان اشیاء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، تو دوسری جانب آپ اس کے برعکس مانع حمل اشیاء پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس اقدام سے ہماری خواتین کی خودمختاری اور ان کی مرضی کو نقصان پہنچایا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ اتنی آبادی کیلئے صحت و تعلیم کا بندوبست نہیں کر سکتے، آپ ان کی بنیادی ضرورتوں اور روزگار تک کا بندوبست نہیں کر سکتے، لیکن ان پر ٹیکس عائد کر رہے ہیں، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔