پاک فوج اقوام متحدہ کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

12  جنوری‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  ہے کہ پاک فوج اقوام متحدہ کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنےکیلئے پرعزم ہے، اور ہم نے اس عظیم مقصد کیلئے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ٹیریسٹریل آرمی کانگو کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت اور سیکیورٹی سمیت عسکری تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اقوام متحدہ کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم نے اس عظیم مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved