جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس، چار مجرمان کو 9،9 بار سزائے موت، خاتون مجرم کو پانچ سال قید کی سزا

12  جنوری‬‮  2022

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں چار مجرمان کو 9،9 بار سزائے موت اور خاتون مجرم کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث چار مجرموں پیٹر پال، عید گل خان، ضیااللہ اور سجاد کو 9،9 بار سزائے موت، جبکہ خاتون مجرم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پانچوں مجرمان کو کیس کی مختلف دفعات میں جرمانے، قید اور دیت کی ادائیگی کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

اس مقدمے میں 56 گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے، جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون 2021ء کو دھماکہ ہوا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، یہ دھماکہ اسی علاقے میں ہوا جہاں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق  دھماکے کے پیچھے بھارتی  خفیہ ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved