ویڈیو، بھارت میں سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے بندر کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام

12  جنوری‬‮  2022

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بندر کی میت پر سینکڑوں افراد کیلئے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع راج گڑھ کے گاؤں دلوپورہ میں پیش آیا، جہاں ٹھنڈ سے مرنے والے بندر کی آخری رسومات میں 1500 سے زائد افراد کیلئے کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

مقامی آبادی نے بندرکی آخری رسومات کا باقاعدہ اہتمام کیا، جس میں لاش کو شمشان گھاٹ پر جلاکر موکشا کا عمل بھی شامل تھا۔ گاؤں میں پنچائیت کے سابق سربراہ ارجن سنگھ چوہان نے بندر کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے سر منڈوایا، جو ایسی رسومات میں عموماً منڈوایا جاتا ہے۔ ارجن سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو اس عجیب و غریب رسم کے متعلق بتایا کہ جب بھی ہمارے ہاں کوئی بندر مرتا ہے تو ہم مردہ انسان کی آخری رسومات کی طرح اس کی آخری رسومات کا بھی باقاعدہ اہتمام  کرتے ہیں۔

ارجن کا کہنا تھا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق بندروں میں دراصل بندر کی شکل والے ہنومان نامی بھگوان حلول کرجاتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم نے گاؤں سے چندہ اکٹھا کر بندر کی آخری رسومات کی ادائیگی اور کھانے کا اہتمام کیا ہے، جو ہمارے لئے سکون کا باعث ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں افراد ایک جگہ جمع ہیں،جنہیں کھانا دیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved