پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین قرضے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں لئے گئے، بابر اعوان

13  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے قرضوں میں سے 13 پروگرام مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کےا دوار حکومت میں لئے گئے، اور انہوں نے بھی ٹیکس اصلاحات سے متعلق آئی ایم ایف کے مطالبات بھی تسلیم کئے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اور اتحادیوں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے اور وہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے قرضوں میں سے 13 پروگرام مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کےا دوار حکومت میں لیے گئے اور انہوں نے بھی ٹیکس اصلاحات سے متعلق آئی ایم ایف کے مطالبات تسلیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کی تاریخ کے 71سال ہیں اور دوسری طرف عمران خان کے صرف تین سال ہیں، عمران خان کی حکومت کا 71 سالوں سے موازنہ کر کے دیکھ لیں آپ کو واضح کامیابیاں نظر آئیں گی ۔

قانون سازی اکثریت سے منظور کرائیں گے

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ  اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ قانون سازی کیلئے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ترامیم ایوان کے اندر پیش کریں، عمران خان کی حکومت پر تمام ارکان اور اتحادیوں کا مکمل اعتماد ہے، قانون سازی اکثریت سے منظور کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس وجہ سے ایوان کے اندر کی بجائے باہر احتجاج میں حصہ لینا چاہتی ہے وہ ہمیں معلوم ہے، ہم قومی اسمبلی میں 64 آئٹم لے کر جا رہے ہیں جس میں سے 59 قانون سازی سے متعلق ہیں اور یہ قانون سازی سیاسی نہیں قومی ہے۔

پہلی دفعہ اسلام آباد کے میئر کا براہ راست انتخاب ہو گا

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کی تشکیل نو کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، 100 اور 104 کے درمیان یو سی آئی بنیں گی، پہلی دفعہ اسلام آباد کے میئرکا براہ راست انتخاب ہوگا اور اس کی کابینہ میں 6 ایکسپرٹ اور پروفیشنلز رکھیں گے جو شہر کی ترقی، تعلیم اور صحت کی ضروریات کا خیال کریں گے۔

نوازشریف پاکستان کی جیل کے رستے کھلے ہیں

نواز شریف کی واپسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابراعوان کا کہنا تحا کہ  نواز شریف کیلئے باہر کے راستے بند ہو رہے ہیں اور پاکستان کے اندر سیدھے جیل کے راستے کھل رہے ہیں، وہ علاج کرانے گئے تھے لیکن ڈاکٹر کے پاس گئے نہ علاج ہوا۔ انھوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ عدالت میں کمر درد کی وجہ سے دس منٹ بھی شہباز شریف کھڑے نہیں ہو سکتے، یہ صرف این آر او چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا سی وی قبول کر لیا جائے تاکہ ان کا خاندان وطن واپس آ سکے اوران کے مقدمات معاف ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مارچ اپوزیشن کے خلاف ہے اور یہ صرف رینٹ اے کراؤڈ ہے ۔

آئندہ انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نگران حکومت کرائے گی، یہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اس بات پر کریں کہ مسلسل 14 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں اقتدار ہے ، انہوں نے کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات سے توجہ ہٹانے کے لیے سارا شور شرابا کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved