وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور وزیراعظم کے متعلق غلط خبریں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں مسائل پر بات ہوتی ہے، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ تھا، میں نے سوال کیا، میرا کہنا تھا کہ گیس کے حوالے سے موجودہ سکیمیں جاری رہنی چاہئیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میرا سوال تھا، جس کا مجھے جواب بھی مل گیا، لیکن میں ٹی وی دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آپ نے اتنی بڑی خبر بنا دی، انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے کہتا ہوں کہ اس کو روکا جائے، میرا لیڈر عمران خان ہے، میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایک صحافی کے فارورڈ بلاک بنانے کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، نہ ہم فارورڈ بلاک بننے دیں گے۔
آپ کو عمران خان پر اعتماد ہے؟ سوال
100 فیصد اعتماد ہے۔ اجلاس میں گیس پر بات ہوئی، اگر گیس پر بات ہو، مسائل پر بات ہو، اسے بحث میں نہ لایا جائے۔ وزیر اعظم سے اختلاف کبھی نہیں ہوا۔ فارورڈ بلاک بننے ہی نہیں دیں گے، پرویز خٹک کا پارلیمنٹ اجلاس سے باہر نکلتے ہوئے جواب۔ pic.twitter.com/KuClp0C12W
— Syeda QurratUlAin Shirazi (@annie_shirazi) January 13, 2022