زہریلی شراب پینے سے اندرون سندھ 14 افراد ہلاک ہو گئے

13  جنوری‬‮  2022

صوبہ سندھ کے دو شہروں ٹنڈو آدم  اور ٹنڈوالہ یار میں زہریلی شراب پینے کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ نے بتایا ہے کہ  زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، جن میں سے 9 افراد ٹنڈو الہ یار اور 5 افراد ٹنڈو آدم میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹنڈو الہ یار پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب کے باعث مزید7 افراد دم توڑگئے ہیں، جس کے بعد ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے، جبکہ شراب کشیدگی میں ملوث ملزم بچل مگسی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی افرد کا کہنا ہےکہ کچی شراب پینے سے اموات کی تعداد 20 سے بھی زیادہ ہے، لیکن متاثرہ خاندان پولیس کو بتانے سے کترا رہے ہیں۔

رپورٹ ہونے والے جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ کچی اور زہریلی شراب بیچنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ مارچ 2016ء میں بھی ضلع ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب کے باعث 35 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved