ن لیگ کے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرویز خٹک کے حق میں نعرے لگا دئیے

13  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے حق میں نعرے لگا دئیے۔

آج مالیاتی ترمیم بل منظور کرانے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں میاں جاوید نے قدم بڑھاؤ پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگانا شروع کر دئیے ۔

یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس کے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیس کے بحران کو لیکر پرویز خٹک کی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کہانیاں سنانے کی بجائے یہ بتایا جائے کہ گیس کب ملےگی، انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، ہمارے صوبےخیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اورپس بھی ہم  ہی رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو میں کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں، میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرے کارخارنے نہیں،میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔

بعد ازاں وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی تلخی نہیں ہوئی، وہ میرے لیڈر ہیں، ان سے کوئی اختلاف نہیں، میڈیا میں میرے اور وزیراعظم کے متعلق غلط خبریں چلائی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved