آئی سی سی نے بابر اعظم کی 11 سال پرانی ویڈیو شیئر کر دی

13  جنوری‬‮  2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 11 سال پرانی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم کی انڈر 19 ورلڈ کپ 2010ء کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکا ؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں بابراعظم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف با ؤلنگ کرا رہے ہوتے ہیں، جس میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

آئی سی سی نے بابر اعظم کے علاوہ ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی بھی پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved