صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی ہے، جس کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022ء سے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی
جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد، یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے pic.twitter.com/7My68a5Qtb
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 13, 2022
واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، ان کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال ہی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کیلئے سمری ایوان صدر ارسال کی تھی۔