پرویز خٹک کی وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی، مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

13  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی تلخ کلامی پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کی اپنی جماعت کے وزیر ان کے ساتھ جو سلوک کر رہیں، یہی جھوٹے، سازشی اور ظالم شخص کا انجام ہوتا ہے، اور یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمیٰ کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشان عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ن لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ اپنانا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved