بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ ، 9افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

14  جنوری‬‮  2022

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں   جبکہ  ہلاکتوں  میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں گوہاٹی ۔ بیکانیر ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جلپائی گری کے قریب میاناگوری ٹاؤن کے قریب ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترگئی ۔

حادثہ کا شکار ٹرین کے ڈبوں سے تقریباً 40 مسافروں کو بچالیا گیا ہے ۔ 24 مسافروں کو جلپائی گری کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 10 زخمی مسافروں کی حالت نازک ہے ۔ انہیں سیلیگوڑی کے شمالی بنگال میڈیکل کالج کو بہتر علاج کیلئے منتقل کیا جائے گا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈبوں میں کئی مسافروں کے پھنسے رہنے کا اندیشہ ہے اور گیاس کٹرس کے ذریعہ ڈبوں کو کاٹ کر انہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔


وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بتایا کہ وہ شخصی طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو حادثہ کی تفصیلات اور امدادی کاموں سے بھی واقف کروایا ہے ۔ اس  واقعہ میں بیکانیر گوہاٹی ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ اعلیٰ سطحی ریلوے سیفٹی کمشنر کی زیرقیادت حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ صدرنشین ریلوے بورڈ اور ڈائرکٹر جنرل سیفٹی ریلوے بورڈ نئی دہلی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ حادثہ میں مرنے والوں کے ورثاء کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کیلئے ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 25 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے آج رات جائے حادثہ کا معائنہ کریں گے ۔ وزیر ریلوے نے مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved