مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 2 فوجی افسر ہلاک

15  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج ضلع پونچھ کے علاقے میں گشت کر رہی تھی  جہاں فوجی قافلے پر حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا آفیسر اور جونیئر کمیشن اہلکار شامل ہیں۔

واقعے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی رستوں کو بند کر دیا ہے، علاقے کے اندر اور باہر جانے پر پاپندی لگادی گئی ہے،  جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے بھارتی فوج نے علاقے کیلئے مزید نفری بھی طلب کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے، اور اب تک بھارتی فورسز اور ادارے کسی بھی ذمہ دار کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved