کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرلی ، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع کپواڑا میں آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی، واقعہ کے بعد اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکےہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے بھی خود کشی کر لی تھی۔