ٹریلر اور رکشے میں تصادم، 4 طالبعلم جاں بحق

15  جنوری‬‮  2022

بہاولپور میں نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 اسکول کے طالب علم جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بچوں سے بھرے چنگچی رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 9 افراد میں اسکول کے طالب علموں کے علاوہ رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔
دوسری جانب گوجرہ کے انڈر پاس کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان خطرناک تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔حادثے کے نتیجے میں 8سالہ بچی جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی کی شناخت منیحہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمیوں میں 30سالہ طیبہ اور اظہر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved