حکومت نے غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بدلے پاکستان کی مستقل رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ خاص طور پر افغانوں اور چینیوں سے بھاری سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام میں کہا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔
In line with new Nat Security policy through which Pak declared GeoEconomics as core of its Nat security doctrine,Government has decided to allow Permanent residency scheme for foreign nationals,new policy allows foreigners to get permanent resident status in lieu of investment
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2022
وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جُزو قرار دیا ہے ، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس پالیسی سے حکومت اُن دولت مند افغان شہریوں سے بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتی ہے جو اس وقت ایران، ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔