وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے، قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ابھی بھی پاکستان دیگر ممالک کے مقابلے میں سستا ملک ہے، یہ ہمیں نااہل کہتے ہیں، ہماری حکومت نے قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ احساس بازار اور دیوار احساس کے بعد احساس دسترخوان بھی قائم کیا گیا ہے۔ملتان میں مستحق افراد کے لئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب احساس دستر خوان کھل گیا ہے، احساس دستر خوان پر مسافر وں اور نادار لوگو ں کو بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک مستحق افرا دکو کھانا کھلایا جائے گا، نادار، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے، سابق حکومتوں نے کبھی کمزور طبقے کی فلاح کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ بس سٹینڈوں پر احساس دستر خوان کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ملتان نے احساس دسترخوان قائم کر کے احسن اقدام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے ملتان نشتر ٹو اور ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور بہاولپور میں ڈینٹل کالج بھی بنائے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنا رہے ہیں۔