امریکہ منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے، ذبیح اللہ مجاہد

15  جنوری‬‮  2022

طالبان ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔

عالمی میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے سربراہ کے منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکا کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہیئے تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکے۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیئے تھے جبکہ کئی مغربی ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز اور ترقیاتی سرگرمیاں معطل کیں تھیں۔یاد رہے کہ طالبان حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظور کر لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved