اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، غلام سرور خان

15  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان  نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں دراڑ ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  غلام سرور خان  نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق بڑا سیاسی واویلا  کیا  گیا، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ہم نے جو کہا وہ سچ ثابت ہوا اور جو اپوزیشن کہتی رہی وہ جھوٹا ثابت ہوا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی لیکن ناکامی ہوئی، اپوزیشن نے عدم اعتماد لانا ہے تو شوق سے لائے، تاریخیں دینے سے حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے اوپر سب سے بڑا ہاتھ اللّٰہ اور عوام کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتوں پر آئی ایس پی آر کو تفصیلی بیان جاری کرنا پڑرہا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے آنے کی بات ہورہی ہے، وہ آئیں گے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے کیوں کہ نواز شریف جعلی میڈیکل رپورٹ پر باہرگئے تھے اور سابق وزیراعظم کوسپریم کورٹ نے 7 سال قید کی سزا سنائی  تھی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے سیاسی اثر پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved