عرب فوجی اتحاد کی یمن میں بڑی کاروائیاں، ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے 340 جنگجو ہلاک

15  جنوری‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں میں بڑی کاروائیاں کی ہیں، جن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 340 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق یمنی صوبے مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 فوجی کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 190 سے زیادہ ارکان ہلاک، جبکہ ان کی 21 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق عرب فوجی اتحاد نے یمن کے صوبے البیضاء میں بھی 27 اہدافی فضائی کارروائیاں کیں، جن میں ایران کے حمایت یافتہ 150 حوثی جنگجوؤں کوہلاک اوران کی 16 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عرب فوجی اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں، اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پہلے سے نشانہ بنائے گئے مقامات کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی کسی جگہ غیر ضروری طور پر اکٹھے ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved