مقامی طور پر تیاری کے بعد ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں واضح کمی

15  جنوری‬‮  2022

ملک میں مقامی طورپرموبائل فونز کی تیاری کے آغاز کے بعد موبائل فونز کی درآمدات میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2021ء تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر754.55 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.37 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر825٫30 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

نومبر 2021ء میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 185٫88 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا، جبکہ نومبر 2020ء میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 148٫60 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2021ء میں موبائل فونز کی درآمدات پر1977 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved