لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے جس سے گھر میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق لاہور نصیر آباد میں شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹبل اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ماجد علی کی بھتیجی کی شادی پر ہوائی جاری تھی، لاہور اے وی ایل ایس میں تعینات کانسٹبل ماجد اور اس کا بھائی صفدر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کانسٹیبل ماجد کا قریبی عزیز ہوائی فائرنگ کررہا تھا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گن آسمان کی بجائے سامنے براتیوں پر چل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سابق پولیس اہلکار اور ایلٹ فورس میں تعینات رہ چکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 افراد کی لاشوں کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔
شادی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار اور اس کا بھائی جاں بحق
16
جنوری 2022