پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی، شیخ رشید

16  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کے لیے ہے نقصان پہنچانے کیلئے نہیں اور شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں بلکہ سہانا خواب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریر آپ کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ناکامی آپ کا مقدر ہے اور سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں اب ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ اگر میں مری نہ جاتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ مر جاتے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف جتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا اور یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کے لیے سیاست کرتے ہیں لیکن ان کے نصیب میں پیسے نہیں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی۔ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے۔ جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا۔ پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔ 23مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے جو اپریل، مئی تک حل ہو جائے گا، بجٹ اچھا دیں گے۔ سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں

About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved