واشنگٹن میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشوکت ترین کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئےحکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہی ہے۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے سود سے پاک قرضہ اسکیم بھی لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اقدامات کو سراہا گیا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےجامع اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی مشروبات کی انڈسٹری کی بہتری شامل ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے، حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہی ہے، شوکت ترین
16
اکتوبر 2021