صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انتظامی ناانصافی پر عمر رسیدہ شہری سے معذرت کر لی۔
صدر مملکت نے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ناروا سلوک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر غیرذمہ داری اور پورے نظام کا جائزہ لیں۔صدرمملکت نے کہا کہ معاملے میں ملوث تمام فیصلہ سازوں کے خلاف کارروائی کریں، بزرگ شہری کو ایف بی آر کے ہاتھوں تکلیف پر سر شرم سے جھک جانے چاہییں۔
صدر نے کہا کہ 2,333روپے کے ریفنڈ معاملے کو ایک سال سےزیادہ عرصہ لٹکایا گیا۔اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر 2021 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کی سروس بحالی کی اپیل مسترد کردی تھی۔متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کو مینیجر نعیم اقبال کی جانب سے ہراساں کرنے اور دوران ڈیوٹی غیر اخلاقی حرکات سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد بینک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔
تحقیقاتی کمیٹی نے بینک میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد نعیم کو ثبوت دکھائے اور جرم سے متعلق پوچھا تو اُس نے اعتراف کیا تھا۔