بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر 2021ء کو تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں جمع ہو جائے گی، وزیراعلیٰ مقابلہ کریں، فیصلہ اب اسمبلی میں ہو گا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کا بھی کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، کس کے پاس کتنی حمایت ہے، 20 اکتوبر کو سب سامنے آ جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ پی ڈی ایم کی حمایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اس تحریک عدم اعتماد کے پیچھے پی ڈی ایم کا ہاتھ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیکر واپس لینا جام صاحب کو زیب نہیں دیتا، پارٹی کو بچانے کیلئے جام کمال کو 15 دن دئیے، ہماری پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اپنے رد عمل میں کہنا تھاکہ عبدالقدوس بزنجوکی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکرغیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔
I would strongly suggest to Speaker Balochistan Qudoos Bezenjo to do realize his oath as a speaker of the parliament. Where his responsibility to conduct himself should be impartial as spraker and the grace of the seat be preserved.
At least in public and media. pic.twitter.com/rcUUDfjKOl
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 15, 2021