بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی

16  جنوری‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہن کلاس روم میں داخلے سے روک کر ان طالبات کو 31 دسمبر 2021ء سے غیر حاضر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی انتظامیہ نے 31 دسمبر کو ڈریس کوڈ کی آڑ میں حجاب پہن کر کلاس رومز میں آنے والی چھ مسلمان طالبات کو کلاس رومز میں داخلے سے روک دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکیوں کے والدین اور مسلم خواتین کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا، تاہم انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ طالبات یہاں تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں ڈریس کوڈ کی پابندی کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت ملک بھر کے سکولوں کے سلیبس میں ہندو مذہب کی تعلیمات کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کی بھی تیاریاں کر رہی ہے، جبکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے ساتھ ان سے ان کی مذہبی آزادی چھیننے کیلئے بھی طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ مہینے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں موجود اقلیتیں شدید خوف کا شکار ہیں، یہاں تک کہ وہاں موجود عیسائی خود کو عیسائی کی بجائے ہندو ظاہر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved